ابنا: يہ بات وزارت خارجہ کے ترجمان رامين مہمان پرست نے اپنے ايک بيان ميں کہي-انہوں نے بتايا کہ ايران کي ہلال احمر کي جانب سے امدادی سامان کي پہلي کھيپ بہت جلد ميانمار کے مسلمانوں کے لئے ارسال کردي جائے گي-
انہوں نے ميانمار کے مسلمانوں کي تازہ صورتحال اور اسلامي جمہوريہ ايران کي جانب سے اب تک کئے جانے والے اقدامات کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ روہنگيا مسلمانوں کے خلاف تشدد کے واقعات کے فورا بعد ايران نے تھائيلينڈ ميں متعين اپنے سفير کو ميانمار روانہ کيا تھا جنہوں نے ميانمار کے اعلي حکام نے ملاقات کي تھي-
ايران چاہتا ہے کہ ميانمار کے مسلمانوں کي معاشي حالت کو بہتر بنانے کے لئے موثر اقدامات کئے جائيں اور ايران کي انجمن ہلال احمر سے اس حوالے سے منصوبہ بندي کر رہي ہے-.......
/169